کراچی پولیس نے پولنگ ڈے کے حوالے سےسیکیورٹی پلان تیارکر لیا

شہر کراچی میں 3 ہزار 24 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس ، 3 ہزار 802 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے


ویب ڈیسک May 10, 2013
شہر کراچی میں 3 ہزار 24 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس ، 3 ہزار 802 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے فوٹو : فائل

کراچی پولیس نے پولنگ ڈے کے حوالے سےسیکیورٹی پلان تیارکر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق 11 مئی کو دہشت گردی کی بڑی کارروئی کا خطرہ ہے، خود کش ،پلانٹڈ بم ،گاڑیاں جلانے کے ساتھ ساتھ ، ریڈ زون میں اہم تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے جبکہ انتخابی عملے پر تشدد ،پولنگ میں رکاوٹ ،بیلٹ بکس چھینا جھپٹی، لسانی فسادات، امیدواروں کے اغوا اور سیاسی جماعتوں کے دفاتر کو بھی ٹارگٹ کیا جاسکتا ہے۔

دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر کراچی میں ہرحساس پولنگ اسٹیشن پر ایک افسر سمیت 12 اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ شہر کراچی میں 3 ہزار 24 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 3 ہزار 802 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے ، پولیس نے خدشات کے پیش نظر سیکورٹی پلان بھی مرتب کر لیا اور جس میں مرکزی الیکشن سیل کے قیام کے ساتھ ساتھ ، رینجرز اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں