بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکملانتخابی عملہ آج ہی پولنگ اسٹیشنوں پرتعینات کردیا جائے گا

پریزائیڈنگ افسران کومجسٹریٹس کے اختیارات دے دئیے گئے ہیں جوکسی بھی گڑ بڑ کی صورت میں موقع پر سزا بھی سناسکیں گے

بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کاکام فوج کی زیرِنگرانی مکمل کرلیا گیا ہے اور پریزائیڈنگ افسران کو پولنگ سامان کی تقسیم جاری ہے، فوٹو: ایکسپریس نیوز

بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کاکام فوج کی زیرِنگرانی مکمل کرلیا گیا ہے اور انتخابی عملہ آج ہی پولنگ اسٹیشنوں پرتعینات کردیا جائے گا۔کل ہونے والے انتخابات میں پریذائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات بھی حاصل ہوں گے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ساڑھے 8 کروڑ سے زائد ووٹرزکل اپنے مستقبل پر مہرلگائیں گے،بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کاکام فوج کی زیرِنگرانی مکمل کرلیا گیا ہے اور پریزائیڈنگ افسران کو پولنگ سامان کی تقسیم جاری ہے جبکہ پولنگ عملہ آج ہی پولنگ اسٹیشنوں پرتعینات کردیا جائے گا، دوسری جانب پریزائیڈنگ افسران کومجسٹریٹس کے اختیارات دے دئیے گئے ہیں جوکسی بھی گڑ بڑ کی صورت میں موقع پر سزا بھی سناسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق اسٹاف رات پولنگ اسٹیشنوں میں ہی گزارے گا جبکہ ساڑھے 8 کروڑسے زائد ووٹرزکل صبح 8 بجے سےشام 5 بجے تک ووٹ ڈال سکیں گے، ووٹرزاورپولنگ عملے کی حفاظت کے لیے فوج اوردیگر سیکیورٹی اداروں نے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں جب کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج کی تعیناتی کا حکم بھی جاری کردیا گیا ہے، ان پولنگ اسٹیشنزپرسی سی ٹی وی کیمرے اورجدید مانیٹرنگ کا سامان بھی نصب کردیا گیا ہے۔
Load Next Story