پاکستان میں کسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے صرف شفاف انتخاب چاہتے ہیں امریکا

صاف،شفاف،پْرامن انتخابات کےنتیجے میں اقتدارکی منتقلی تاریخی مرحلہ ہو گا جس پرپاکستانی عوام کو فخرکرناچاہئے،محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک May 10, 2013
منصفانہ اور شفاف انتخابی عمل میں مدد کے لیے پاکستان کی وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، محکمہ خارجہ۔ فوٹو: رائٹرز

PESHAWAR:

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شفاف انتخاب چاہتے ہیں اورامریکا پاکستان میں کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتا۔


محکمہ خارجہ کے قائم مقام نائب ترجمان پیٹرک وینٹرل نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان میں 11 مئی کو بر وقت، شفاف، آزادانہ اور منصفانہ عام انتخابات کی امید رکھتا ہے اورکسی مخصوص سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا آنے والی جمہوری طور پر منتخب حکومت کے ساتھ بات چیت کا ارادہ رکھتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 11 مئی کو صاف، شفاف اور پْرامن انتخابات کے نتیجے میں اقتدار کی منتقلی تاریخی مرحلہ ہو گا جس پر پاکستانی عوام کو فخر کرنا چاہئے۔


پیٹرک ونٹل نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان میں انتخابی مہم کے دوران امیدواروں پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے اور پاکستان میں جموری عمل کو روکنے کے حوالے سے دہشت گردوں کے اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستانی عوام کے اپنے نمائندوں کے انتخاب میں بھرپور طور پر حصہ لینے کے حق کی حمایت کرتا ہے،

امریکی ترجمان نے کہا کہ امریکا اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ مل کر پاکستان میں عام انتخابات کی نگرانی کے عمل میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتا ہے اور یہ کہ وہ منصفانہ اور شفاف انتخابی عمل میں مدد کے لیے پاکستان کی وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |