میرا انتخاب پی سی بی کے آئین کے مطابق جمہوری انداز میں ہوا ذکا اشرف

راشد لطیف نےذکا اشرف کی 4 سالہ تقرری غیر آئینی اورغیر قانونی قراردینے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے


ویب ڈیسک May 10, 2013
پی سی بی پر جمہوری آئین نہ بنانے کی وجہ سے آئی سی سی کی طرف سے معطلی کا خطرہ تھا جو ان انتخابات کے بعد ٹل گیا ہے، ذکا اشرف فوٹو: فائل

LOS ANGELES:

پی سی بی کے چیئر مین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کا نیا آئین آئی سی سی قواعد کے مطابق بنایا گیا ہے اور وہ جمہوری انداز میں چیرمین منتخب ہوئے۔


لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ذکااشرف نے کہا کہ چیرمین کے انتخاب کے لئے ہونے والا انتخابی عمل صاف اور شفاف تھا،پی سی بی پر جمہوری آئین نہ بنانے کی وجہ سے آئی سی سی کی طرف سے معطلی کا خطرہ تھا جو ان انتخابات کے بعد ٹل گیا ہے، پی سی بی گورننگ بورڈ کے ارکان میں اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ان کے ا رکان کی مدت ایک سال رکھی گئی ہے تاکہ گورننگ بورڈ کے تمام ممبران کو موقع مل سکے۔


واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پی سی بی کے چیئرمین مین ذکا اشرف کی 4 سالہ تقرری غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دینے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ چیرمین پی سی بی کا انتخاب جمہوری انداز میں نہیں کیا گیا لہذا ان کا انتخاب کالعدم قراردیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |