live blog test 2

pagano

dsgas

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم داعش کا کمانڈر مفتی ہدایت اللہ اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا، تینوں لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ہلاک ہونے والا مفتی ہدایت اللہ ہی سانحہ مستونگ کا ماسٹر مائنڈ ہے تاہم مفتی ہدایت اللہ کے ساتھیوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔


اس سے قبل مستونگ خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی تھی جس کا نام حافظ نواز اور تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔

[arena_embed publisher="express-news" event="1532091440966"]
Load Next Story