بھارتی سپریم کورٹ نے سنجے دت کی نظر ثانی کی اپیل مسترد کردی

اداکار سنجے دت کے وکیل نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی در خواست دائر کی تھی جسے عدالت عظمیٰ نے مسترد کردیا،بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک May 10, 2013
اداکار سنجے دت کے وکیل نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی در خواست دائر کی تھی جسے عدالت عظمیٰ نے مسترد کردیا،بھارتی میڈیا فوٹو: اے ایف پی

TRIPOLI: بھارتی سپریم کورٹ نے ادکار سنجے دت کی نظرثانی کی اپیل مسترد کر تے ہوئے انہیں 16 مئی سے قبل خود کو قانون کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے اداکار سنجے دت کے وکیل نے سپریم کورٹ میں اپنے مؤکل کی سزا کے حوالے سے نظر ثانی کی در خواست دائر کی تھی جسےعدالت عظمیٰ نے مسترد کرتے ہو ئے سنجے دت کو 16 مئی سے قبل خود کو قانون کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔


واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے سنجے دت کو 1993 میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 21 مارچ کو 5سال قید کی سزا سنائی تھی اور اپنے آپ کو قانون کے حوالے کرنے کے لئے 18اپریل تک کا وقت دیا تھا تاہم اس دوران سنجے دت نے عدالت سے اپیل کی کہ انہیں اپنی فلموں کی شوٹنگ مکمل کرنے کے لئے مزید کچھ وقت دیا جائے جس پر انہیں مزید 30دن کی مہلت دے دی گئی تھی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں