شاہد آفریدی بھی فخرزمان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

فخرزمان دنیا کے بہترین اوپننگ بلے باز بننتے جارہے ہیں، سابق کپتان


ویب ڈیسک July 20, 2018
فخرزمان دنیا کے بہترین اوپننر بننتے جارہے ہیں، سابق کپتان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے فخرزمان کی شاندار کارکردگی پر انہیں خوب سراہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستانی ٹیم کے موجودہ اوپنر فخرزمان کی بلے بازی کی تعریف کی اور زمبابوے کے خلاف ریکارڈ ساز اننگز کھیلنے پر ان کی تعریف کی۔



شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ فخرزمان آپ دنیا کے بہترین اوپننگ بلے باز بننتے جارہے ہیں، ایک نیا چیمپئن بننے جارہا ہے۔

واضح رہے فخرزمان نے زمبابوے کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں ناقابل شکست 210 رنز کی اننگز کھیلی اور یوں انہوں نے پاکستان کی جانب سے ڈبل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔