’سنجو‘ نے ’بھائی جان‘ کو پیچھے چھوڑدیا

فلم ’’سنجو‘‘ کی مسلسل کامیابی کے بعد اسے چین میں ریلیز کرنے کا فیصلہ


ویب ڈیسک July 20, 2018
فلم ’’سنجو‘‘ کی مسلسل کامیابی کے بعد اسے چین میں ریلیز کرنے کا فیصلہ

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم ''سنجو'' نے کمائی میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم ''بجرنگی بھائی جان'' کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ''سنجو'' میں بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی جان دار اداکاری کی بدولت فلم اب تک متعدد ریکارڈ اپنے نام کرچکی ہے اور اب کامیابی میں ''سنجو'' نے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ''بجرنگی بھائی'' کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ''سنجو'' نے کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے 325 کروڑ 57 لاکھ کا ریکارڈ بزنس کیا ہے جب کہ سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی نے 320 کروڑ 24 لاکھ کا بزنس کیا تھا اور اب کہا جارہا ہے فلم 'سنجو' ، 'ٹائیگر زندہ ہے' کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلے گی۔

یہ بھی پڑھیں :سلمان خان کو ''سنجو'' کی کامیابی ہضم نہ ہوئی

دوسری جانب ہدایت کار فلم ''سنجو'' کی مسلسل کامیابی کے بعد اسے چین میں بھی ریلیز کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ اس حوالے سے سی ای او فوکس اسٹار اسٹوڈیو وجے سنگھ نے کہا ہے کہ چین کے بہت سے ڈسٹریبیوٹرز نے فلم سنجو دیکھنے کے بعد ہم سے رابطہ کیا اور فلم کو چین میں ریلیز کرنے کی دلچسپی ظاہر کی۔ اس کے علاوہ فلم کو جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک میں بھی ریلیز کرنے کے حوالے سے غور کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔