ریٹنگ نہ ملنے پرسلمان خان کے شو کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

سلمان خان کے شو ’’دس کا دم‘‘ کو مزید مقبول کرنے کیلیے معروف شخصیات کو بھی بلایا جائے گا۔


ویب ڈیسک July 20, 2018
سلمان خان کے شو ’’دس کا دم‘‘ کو مزید مقبول کرنے کیلیے معروف شخصیات کو بھی بلایا جائے گا۔

متاثر کن ریٹنگ نہ دینے پر سلمان خان کے شو ''دس کا دم'' کے نام اور دن تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بالی ووڈ سلطان سلمان خان نہ صرف اپنی دبنگ اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں بلکہ وہ بھارت کے سب سے متنازعہ شو 'بگ باس' کی میزبانی میں بھی نام کماچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا ایک اور شو 'دس کا دم' بھی خاصی اہمیت کا حامل ہے جو کافی سالوں بعد دوبارہ آن ایئر ہوا ہے لیکن اس بار وہ مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہا یہی وجہ ہے کہ چینل انتظامیہ نے شو کے نام اور دن میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کا شو 'دس کا دم' رواں سال جون میں شروع ہوا تھا اور توقع کی جارہی تھی کہ یہ شو ناظرین میں بہت مقبول ہوگا تاہم ایسا نہیں ہوا اور چینل انتظامیہ نے جتنی ریٹنگ کی امید لگائی تھی وہ نہ مل سکی یہی وجہ ہے کہ انتظامیہ نے شو کا نام 'دس کا دم' کے بجائے 'دس کا دم دار ویک اینڈ' رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جو اب پیر، منگل کے بجائے ویک اینڈ میں رات ساڑھے 9 بچے آن ایئر ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق ''دس کا دم'' کو ناظرین میں مزید مقبول کرنے کے لئے عوام کی انٹری کو محدود کرکے زیادہ سے زیادہ معروف شخصیات کو بلایا جائے گا جس میں سلو میاں اپنے مخصوص انداز میں میزبانوں کے ساتھ کوئز گیم کھیلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔