غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے 4 فلسطینی شہید

فضائی بمباری میں شہید ہونے والوں کا تعلق حماس سے تھا


ویب ڈیسک July 20, 2018
وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں 120 افراد زخمی بھی ہوئے (فوٹو: فائل)

لاہور: فلسطین کی محصور پٹی غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری اور زمینی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

وزارت صحت کے مطابق غزہ کی محصور پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائیہ نے متعدد حملے کیے جب کہ سرحد کے قریب احتجاج کرنے والے افراد پر قابض فوج نے سیدھی گولیاں برسائیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا غزہ پر 2014ء کے بعد سب سے بڑا حملہ، 200 زخمی

جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید ہوئے جب کہ رفع کے علاقے میں گولیاں لگنے سے ایک نوجوان شہید ہوا۔ غزہ کی سرحد پر احتجاج کے دوران قابض فوج کی گولی لگنے سے 27 سالہ بدوان شہید ہوا، مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی اور سیدھی گولیاں برسائی گئیں جس سے 120 افراد زخمی ہوئے۔

مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری میں شہید ہونے والوں کا تعلق ان کی جماعت سے تھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں