عام انتخابات فوجی دستوں نے ڈیوٹیاں سنبھال لیں الیکشن مٹیریل کی سپلائی شروع

فوجی افسران نے ریٹرننگ افسران سے بھی باقاعدہ رابطے کر لئے ہیں۔


Qaiser Sherazi July 21, 2018
فوجی افسران نے ریٹرننگ افسران سے بھی باقاعدہ رابطے کر لئے ہیں۔ فوٹو: فائل

ضلع بھرکے قومی وصوبائی حلقوں میں سیکیورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات فوجی دستوں نے باقاعدہ ڈیوٹیاں سنبھال لیں۔

پیرسے شہرمیں فوجی دستوں،رینجرزاورپولیس کامشترکہ فلیگ مارچ ہوگا، فوجی دستے شہر اورکینٹ کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں میں باقاعدہ آگئے ہیں۔ فوجی دستوں نے الیکشن مٹیریل کی سپلائی بھی اپنی نگرانی میں شروع کردی ہے جب کہ پولیس،ایلیٹ فورس،پنجاب کانسٹیبلری کے دستے بھی پولیس لائنوں میں الرٹ ہوگئے ہیں۔

علاوہ ازیں فوجی افسران نے ریٹرننگ افسران سے بھی باقاعدہ رابطے کر لئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں