قائمہ کمیٹی سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز مواد نہ ہٹانے پر برہم فیس بک بند کرنا پڑی تو کریں گے چیئرمین کمیٹی
بے رحم ایڈیٹنگ سے کئی لوگوں کی زندگیاں بربادہوگئیں،سائبرکرائم ونگ کیاکررہاہے؟داخلہ کمیٹی
سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز تصاویر اور دیگر مواد نہ ہٹانے پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے ایف آئی اے سمیت متعلقہ اداروں کو فوری نوٹس لینے اورچولستان میں تین لڑکیوں کی پراسرارہلاکت کے حقائق جاننے کے لیے سب کمیٹی قائم کرنے، نامکمل رپورٹ دینے پر ڈپٹی کمشنرکے خلاف انکوائری اور پوسٹ مارٹم کرنے والی لیڈی ڈاکٹرکوتحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
گزشتہ روزاجلاس چیئرمین کمیٹی رحمن ملک کی زیرصدارت ہوا،اجلاس میں سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز تصاویر اور دیگر مواد نہ ہٹانے پر برہمی کااظہارکیا گیا، چیئرمین رحمن ملک نے کہا کہ ہزاروں بچیوں کی شادیاں رک گئیں،سیکڑوں خواتین اپنے شوہر کے گھر بربادکرکے چلی گئیں،کٹ اینڈ پیسٹ کے ماسٹرافراد بے رحم قسم کی ایڈیٹنگ کرکے دھڑ اورچہرے ملا جلا کرلوگوں کی زندگیاں بربادکررہے ہیں،سائبرکرائم ونگ کیاکررہا ہے؟کچھ معلوم نہیں۔
رحمن ملک نے کہا کہ ملکی مفادمیں فیس بک بند کرنا پڑی توبندکریں گے جبکہ ایف آئی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ غلط مواد کو روکنے کیلیے آٹومیٹک سسٹم لانے کیلیے 20ملین ڈالرکا منصوبہ تیارکرلیا،سائبرکرائم کے حوالے سے جوایکٹ پاس کیا گیا، اس کے رولز تقریبا تیارہوچکے ہیں،منظوری لینا باقی ہے، 416 نئے ملازمین بھرتی کیے جائیں گے،این او سی کیلیے بھی لکھ دیا ہے۔
قائمہ کمیٹی نے سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے اور ذمے داران کے خلاف کارروائی کے لیے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو ایک دوسرے کے دفاتر میں فوکل پرسن تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں چولستان فورٹ عباس میں تین بہنوں کی پراسرار ہلاکت کے معاملے کا تفصیلی جائز ہ لیاگیا،چیئرمین کمیٹی رحمن ملک نے کہا کہ تین بچیوں کی ہلاکت کا معاملہ میڈیا سے سناتھا میڈیا میں دیکھا تو بچیوں کے والدین سے پوچھا اور پولیس حکام سے رپورٹ طلب کی اور جو رپورٹ پیش کی گئی اس پرابہام تھے اس لیے معاملے کا مزیدجائزہ لینے کے لیے فارنسک رپورٹ کا کہا تھا۔