پاک کالونی سے القاعدہ کے 4 دہشت گرد گرفتار

گرفتار ملزمان پیغام رسانی، مالی معاونت اور سہولت کاری میں ملوث ہیں، سی ٹی ڈی


Staff Reporter July 21, 2018
گرفتار ملزمان پیغام رسانی، مالی معاونت اور سہولت کاری میں ملوث ہیں، سی ٹی ڈی۔ فوٹو : فائل

کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سول لائن پولیس نے پاک کالونی کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ، گولیاں اور جہادی رسالے برآمد کرلیے۔

سی ٹی ڈی سول لائن کے انچارج مظہر مشوانی نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کالعدم القاعدہ کے دہشت گرد سے رابطے ، پیغام رسانی اور مالی معاونت سمیت دیگر سہولت کاری میں ملوث ہیں، سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر پاک کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم القاعدہ کے4 دہشت گردوں عرفان اللہ عرف عثمان، محمد رضوان، سالک اور ذوہیر کو گرفتار کرکے3 ٹی ٹی پستول، 30 گولیاں اور 20 جہادی رسالے برآمد کرلیے۔

دوران تفتیش گرفتار دہشت گرد عرفان اللہ عرف عثمان عرف بلال نے بتایا کہ 1998 میں حرکت المجاہدین کی طرف سے افغانستان گیا تھا جبکہ 2001 میں کالعدم تنظیم میں شامل ہوا، سال2005-6 میں میرا تعلق سرمد اور ندیم کے ذریعے ملک ممتاز (القاعدہ) سے ہوا اور سال2007-8 میں اسے کالعدم تنظیم کایونٹ کا انچارج بنادیا گیا، سال 2009 میں ملک ممتاز کی بہن سے شادی ہوئی۔

رمی کلب بم دھماکے کے بعد جب ملک ممتاز کو گرفتار کیا گیا تو میں نے خیرپور میں اس کی ضمانت کرائی ، سال 2012 میں ملک ممتاز کی دوبارہ گرفتاری کے بعد میری گرفتاری کے لیے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپے مارے تو میں فرار ہوگیا ، سال2013 میں ملک ممتاز کی رہائی کے بعد میرا رابطہ ان سے ای میل کے ذریعے قائم ہوا اور اسے کراچی کے تمام حالات سے آگاہی دے رہاہوں اور ملک ممتاز کے بھیجے ہوئے تمام تر پیغامات متعلقہ لوگوں تک پہنچا رہا ہوں۔

گرفتار دہشت گرد رضوان بی ایچ وائی اسپتال دہلی کالونی میں اعزازی ڈائریکٹر ہے جس کی رہائش نرسری کراچی کے پاس ہے ، ملک ممتاز اعوان جو القاعدہ میں شامل ہوگیا تھا، ملک ممتاز قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب ہونے کی وجہ سے افغانستان میں روپوش ہے اور وہ اس کے لیے پیغام رسانی کا کام اور مالی مدد کرتا ہے، گرفتار ہونے والا دہشت گرد سالک الیکٹریکل انجنیئر ہے اس کی دوستی عبدالباسط (القاعدہ) سے تھی اور عبدالباسط کی مفروری کے دوران اس کو مالی مدد، کھانے پینے اور رہائش کا انتظام اسی کے ذمے تھا جبکہ اس کی دوستی سانحہ صفورا کے سزا یافتہ ملزم اظہر عشرت عرف خوبصورت سے بھی تھی۔ ملک ممتاز کے افغانستان سے بھیجے گئے خطوط گرفتار دہشت گرد ذوہیر وصول کرتا تھا اور آگے جسے پہنچانے ہوتے تھے اسے دے کر آتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |