لوئردیر جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کا خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

دونوں جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ لوئر دیر کےحلقہ پی کے 95 میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکاجائے گا۔


ویب ڈیسک May 10, 2013
دونوں جماعتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوادی ہے، وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا مسرت قدیم فوٹو: فائل

جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انسانی حقوق کی علمبردار جماعتیں پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ لوئر دیر کے حلقہ پی کے 95 میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا جائے گا اور انہیں اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ گھروں سے نکل کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا مسرت قدیم نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوادی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں