کیپٹن ر صفدر کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال راولپنڈی سے ڈاکٹرز اور ریسکیو 1122 کی ایمبولینس جیل پہنچ گئی


ویب ڈیسک July 21, 2018
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال راولپنڈی سے ڈاکٹرز طلب کرلئے گئے ہیں، جیل ذرائع۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کے لئے ایمبولینس جیل پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت اس وقت خراب ہوئی جب وہ اپنی قانونی ٹیم سے ایون فیلڈ کیس میں سزا اور دیگر مقدمات پر مشاورت کررہے تھے۔

جیل انتظامیہ کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال راولپنڈی سے ڈاکٹرز طلب کرلئے گئے جبکہ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس بھی جیل پہنچ گئی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کا علاج جیل میں ہی کیا جائے گا، ڈاکٹر نے کیپٹن صفدر کو گلے اور کان میں انفیکشن کی تشخٰص کی ہے اور ادویات تجویز کی ہیں۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں کیپٹن (ر) صفدر کو ایک برس قید کی سزا سنائی گئی ہے اور وہ 8 جولائی سے اڈیالہ میں قید ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں