صدرزرداری نے انتخابات کیلئے اپنا ووٹ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دے دیا
صدر زرداری کی 2 بیٹیوں بختاور اور آصفہ بھی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا، ترجمان صدر
صدر آصف علی زرداری نے کل ہونے والے انتخابات کے لئے اپنا ووٹ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دے دیا ہے۔
صدر کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ صدر زرداری اپنا ووٹ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دے چکے ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ دینا چاہتے تھے تاہم انہیں یہ اجازت نہیں دی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ صدر زرداری کی دونوں بیٹیوں بختاور اور آصفہ نے بھی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا، انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ صدر زرداری اور ان کے اہلخانہ اس وقت کہاں ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور گزشتہ 5 سالوں میں ان کی اتحادی جماعتوں کو طالبان کی جانب سے حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی تھی اور انتخابی مہم کے دوران مختلف شہروں بالخصوص کراچی میں ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور اے این پی کے انتخابی دفاتر اور جلسوں پر تواتر سے بم حملے کئے گئے اور ان کے امیدواروں کو فائرنگ کا نشانہ بھی بنایا گیا۔