
آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور شاہد کپور کے چھوٹے بھائی ایشان کھتر کی فلم ''دھڑک''گزشتہ روز ریلیز کردی گئی۔ فلم کی کہانی امیر لڑکی اور غریب لڑکے درمیان محبت اورپھر اس محبت کے درمیان آنے والی مشکلات کے گرد گھومتی ہے۔ یہ مراٹھی فلم ''سیرت''کا آفیشل ری میک ہے جب کہ اسے بالی ووڈ کے نامور ہدایت کاروپروڈیوسر کرن جوہر نے پروڈیوس کیاہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ماں کی موت کے چند روز بعد جشن
فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش نے فلم کے پہلے دن کا بزنس ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم نے ریلیز کے پہلے روز 8 کروڑ 71 لاکھ کماکر عالیہ بھٹ کی پہلی فلم''اسٹوڈنٹ آف دی ایئر''کو پیچھے چھوڑ دیاہے۔
#Dhadak takes a HEROIC START... Rarely does a film starring absolute newcomers open so well... Day 1 is higher than #StudentOfTheYear [₹ 8 cr]… Fri ₹ 8.71 cr. India biz.
— taran adarsh (@taran_adarsh) July 21, 2018
سری دیوی کی موت کے بعد ان کے چاہنے والوں کو ان کی بیٹی کی فلم کاشدت سے انتظارتھا جب کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ جھانوی کپور فلم انڈسٹری میں اپنی ماں کا خلا پُر کرنے میں شا ید ہی کامیاب ہوسکے۔ تاہم فلم ریلیز کے بعد جھانوی کپور کی اداکاری مداحوں کو بھاگئی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جھانوی کپورکا تعلیمی میدان میں پیچھے
جھانوی کپور فلم میں نہ صرف بہترین اداکاری کرتی نظرآئیں بلکہ بہت خوبصورت بھی لگ رہی ہیں جب کہ ایشان کھتر کی اداکاری کو بھی لوگوں کی جانب سے بےحد سراہا جارہا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔