11 مئی کو خواتین گھروں سے نکلیں اور ضرور ووٹ ڈالیں ملالہ یوسف زئی

پاکستانی خواتین اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہیں، ملالہ یوسف زئی


ویب ڈیسک May 10, 2013
انتخابات میں خواتین کی بھرپور نمائندگی سے ہی پاکستان میں حقیقی تبدیلی آسکتی ہے، ملالہ یوسف زئی فوٹو: فائل

BENGHAZI: ملالہ یوسف زئی نے پاکستانی خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی بہتری اور خوشحالی کے لئے 11 مئی کو اپنے گھروں سے نکلیں اور ضرور ووٹ ڈالیں۔

انگلینڈ سے جاری ویڈیو پیغام میں ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہیں لہٰذا خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانے میں مدد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں خواتین کی بھرپور نمائندگی سے ہی پاکستان میں حقیقی تبدیلی آسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں