11 مئی کو خواتین گھروں سے نکلیں اور ضرور ووٹ ڈالیں ملالہ یوسف زئی

پاکستانی خواتین اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہیں، ملالہ یوسف زئی

انتخابات میں خواتین کی بھرپور نمائندگی سے ہی پاکستان میں حقیقی تبدیلی آسکتی ہے، ملالہ یوسف زئی فوٹو: فائل

BENGHAZI:
ملالہ یوسف زئی نے پاکستانی خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی بہتری اور خوشحالی کے لئے 11 مئی کو اپنے گھروں سے نکلیں اور ضرور ووٹ ڈالیں۔


انگلینڈ سے جاری ویڈیو پیغام میں ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہیں لہٰذا خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانے میں مدد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں خواتین کی بھرپور نمائندگی سے ہی پاکستان میں حقیقی تبدیلی آسکتی ہے۔
Load Next Story