بنگالیز ایکشن کمیٹی کا متحدہ کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان

الطاف حسین کو لاکھوں بنگالیوں سمیت 98 فیصد مظلوم عوام اپنا قائد مانتے ہیں


Staff Reporter May 11, 2013
وفد کے ارکان نے کہا کہ11مئی کو حق پرست بنگالی ’’پتنگ‘‘ پر مہر لگا کر قائد تحریک الطاف حسین کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستان بنگالیز ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد نے چیئر مین شیخ فیروز کی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد کا دورہ کیا اور خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے رکن نیک محمد سے ملاقات کر کے کراچی میںمتعین بنگالیوں کی جانب سے نامزد حق پرست امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

وفد کے ارکان نے کراچی کی 132آبادیوں اور ملک بھر میں255 سے زائد آبادیوں میں مقیم لاکھوں محب وطن بنگالیوں کے الیکشن مہم کے حوالے سے سرگرمیوں کے بارے میں بتایا کہ الطاف حسین ملک میں بسنے والے98 فیصد مظلوم عوام کے متحدہ قائد ہیں جن کے فکر وفلسفے سے متاثر ہو کر آج کروڑوں پاکستانی جن میں لاکھوں بنگالی بھی شامل ہیں۔



انھیں اپنا قائد مانتے ہیں، انھوں نے کہا کہ11مئی کو حق پرست بنگالی ''پتنگ'' پر مہر لگا کر قائد تحریک الطاف حسین کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے اور ملک میں تبدیلی کی بنیاد ڈالیں گے، وفد نے بنگالیوں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا، نیک محمد نے وفد کے اراکین کے جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کو شہر میں بسنے والے بنگالیوں کے مسائل کا علم ہے اور ایم کیو ایم نے پاکستان میں بسنے والے محب وطن بنگالیوں کے حقوق کیلیے ہمیشہ آواز بلند کی ہے، ملاقات میں کراچی مضافاتی کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم و اراکین بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |