عوام آج ملک بچانے کیلئے ووٹ کا حق استعمال کریں قلمکار
آج کےدن تعلیم اورنئی نسل کےمستقبل کوووٹ دینا ہے,میں عوام سےدرخواست کروں گاکہ آج کےدن سوچنےکےبعدفیصلہ کریں,مشتاق احمد.
پاکستان کی تقدیر بدلنے کادن آخر آہی گیا یوں تو سیاسی جماعتوں نے ملک کی حالت سنوارنے اور ترقی کی جانب لے جانے کے لیے اپنے بہت سے نعرے عوام کے سامنے رکھتے ہوئے ووٹ مانگا ہے کئی ایک جماعتوں نے نیا پاکستان دینے کابھی وعدہ کیاہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ آج کادن نوجوانوں کی قسمت سنوارتا ہے یا ایک بار پھر عوام اندھیروں میں ہی رہتے ہیں ، الیکشن 2013 میں عام عوام کی طرح قلمکاروں کوبھی نئے اور پرانے سیاست دانوں سے بہت سی امیدیں ہیں،معروف شاعرامجداسلام امجدکاکہنا ہے کہ آج ہمیں اپنی قسمت کا فیصلہ خودکرناہے 5سال کے لیے پاکستان کوخوشحال دیکھنا ہے یا پھرغیر ذمے دار افرادکے ہاتھوں میں دینا ہے اگرہم روایتی اندازمیں رہتے ہوئے پرانے چہروں کوواپس لائے تونقصان کے خودذمے دار ہوں گے انھوں نے کہاکہ ہماری ایک کوتاہی ہمیں کئی برس پیچھے لے جاسکتی ہے۔
ممتازمزاح نگار مشتاق احمدیوسفی کاکہنا ہے کہ آج کے دن ہمیں تعلیم کو اورنئی نسل کے مستقبل کوووٹ دینا ہے میں عوام سے درخواست کروں گا کہ آج کے دن سوچنے کے بعدفیصلہ کریں مگرووٹ ضرور دیں تاکہ ہم فرسودہ نظام سے چھٹکارہ حاصل کرسکیں،عوام آج ملک بچانے کے لیے ووٹ کا حق بھرپور طریقے سے استعمال کریں۔
معروف شاعر عباس تابش نے کہاکہ ملک کی حالت پر دل افسردہ ہے میں آج دعوں اوروعدوں سے پاک قیادت کو ووٹ دوں گا تاکہ نئی نسل مجھ سے حساب نہ مانگے، معروف شاعر اورڈرامہ نگار وصی شاہ نے کہاکہ میں نے پاکستان کااتنابراحال کبھی نہیں دیکھا جوآج ہے اگر ہم اپنی قسمت سنوارناچاہتے ہیں تو ہمیں ووٹ دینا چاہیے، ملک میں جوبھی قیادت آئے ان پر لازم ہے کہ قوم کو پریشانیوں کے بجائے آسائش فراہم کرے تاکہ ہم دنیاکے مقابل کھڑے ہوسکیں آج ہم تعلیم کے اعتبارسے بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔