پنجاب بھر میں الیکشن کے روز تیز بارش کا امکان الرٹ جاری

تمام ڈپٹی کمشنر انتظامات مکمل کرنے کے ذمہ دار ہوں گے، محکمہ بلدیات پنجاب


ویب ڈیسک July 21, 2018
محکمہ بلدیات نے الرٹ جاری کردیا،فوٹو: فائل

عام انتخابات کے دن پنجاب بھر میں تیز بارش کی پیش گوئی کے بعد محکمہ بلدیات نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے 25 جولائی کو پنجاب بھر میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تیز بارش کی پیشگوئی کے بعد محکمہ بلدیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے صوبے بھر کے بلدیاتی عملے کو صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی ووٹ ڈالنے والے کو دو سال قید کی سزا ہوگی

محکمہ بلدیات نے ضلعی و مقامی سطح کے بلدیاتی اداروں کو 25 جولائی کے لیے عملے کو متحرک رکھنےکے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے حوالے سے تمام تر انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے، محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنر انتظامات مکمل کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |