فیصل آباد میں قتل ہونے والی بچی سے اجتماعی زیادتی کا انکشاف

رپورٹ میں مبینہ ملزم عبدالرزاق کے خون کے نمونے بھی مثبت آئے ہیں


ویب ڈیسک July 21, 2018
رپورٹ میں مبینہ ملزم عبدالرزاق کے خون کے نمونے بھی مثبت آئے ہیں۔ :فوٹو:فائل

2 جولائی کو قتل ہونے والی 6 سالہ فضا کی ڈی این اے رپورٹ میں اجتماعی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں 2 جولائی کو زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 6 سالہ فضا کی ڈی این اے رپورٹ موصول ہوگئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی تھی۔ رپورٹ میں مبینہ ملزم عبدالرزاق کے خون کے نمونے بھی مثبت آئے ہیں، ملزم عبدالرزاق کو پولیس نے لاہور ایئرپورٹ سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا تھا جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارجارہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فیصل آباد میں 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔