الیکشن کمیشن نے کرم ایجنسی اور مظفرگڑھ میں انتخابات ملتوی کر دیئے

سیکورٹی خدشات اور ایک انتخابی امیدوار کی ہلاکت کے بعد کرم ایجنسی کے حلقے این اے 38 اور مظفر گڑھ کے صوبائی حلقے۔۔۔


ویب ڈیسک May 11, 2013
عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 کے سیکشن 25 کے تحت این اے 38 پر انتخابات ملتوی کئے گئے، الیکشن کمیشن۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکورٹی خدشات اور انتخابی امیدوار کی ہلاکت کے بعد قبائلی علاقے کرم ایجنسی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 38 اور مظفر گڑھ کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 254 پر انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی جانب سے سیکورٹی خدشات کے متعلق رپورٹس کے بعد عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 کے سیکشن 25 کے تحت قبائلی علاقے کے حلقے این اے 38 پر انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ہیں جب کہ انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حلقہ این اے 38 میں مقامی قبائلی افراد کی بڑی تعداد کی جانب سے بھی گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا جس میں سیکورٹی خدشات کی بنیاد پر الیکشن کمیشن سے حلقے میں انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 254 (مظفرگڑھ 6) پر بھی انتخابی امیدوار کی ہلاکت کے باعث انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں