الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت مسلح افواج کی خدمات حاصل کیں ترجمان پاک فوج

الیکشن کمیشن نےمسلح افواج کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں معاونت کیلیے بلایا، ڈی جی آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک July 21, 2018
الیکشن کمیشن نے مسلح افواج سے آزادانہ، منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے معاونت طلب کی،ترجمان پاک فوج۔ فوٹو:فائل

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت مسلح افواج کی خدمات حاصل کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مسلح افواج سے آزادانہ، منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے معاونت طلب کی ہے، الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت مسلح افواج کی خدمات حاصل کیں۔

اس سے قبل سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے تحت کام کررہا ہے اور انتخابی عمل بھی آئین پاکستان کے تحت کروایا جا رہا ہے، اس لئے کسی کو کوئی شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہئے، الیکشن کمیشن کو تمام اختیارات حاصل ہیں، تمام ادارے ہم سے تعاون کررہے ہیں اور ہماری ہدایات کے مطابق کام کررہے ہیں، ہمارے اوپر کسی ادارے کا دباؤ نہیں ہے، فوج نے سیکورٹی کے لیے اپنے اہلکار فراہم کردیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں