حساس پولنگ اسٹیشنز میں خفیہ کیمروں سے مانیٹرنگ کا فیصلہ

خفیہ کیمرے نصب کرکے لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی، نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان

بیرونی قوتوں کو پاکستان اور بلوچستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، ملک خرم شہزاد (فوٹو : فائل)

ISLAMABAD:
نگراں وزیر اطلاعات و نشریات بلوچستان ملک خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں حساس پولنگ اسٹیشنز میں خفیہ کیمرے نصب کرکے لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی۔

سبی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگراں صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات ملک خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ بیرونی قوتیں اور ان کے آلہ کاروں کو پاکستان اور بلوچستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی تاہم حکومتی مشینری اور عوام سمیت تمام قومی ادارے استحکام پاکستان کے لیے ایک پیج پر ہیں۔


یہ بھی پڑھیں : نگران وزیر داخلہ نے بلوچستان کے 50 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیدیا

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عام انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور انتخابات کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیا گیا لیکن بلوچستان میں حساس پولنگ اسٹیشنز میں خفیہ کیمرے نصب کرکے لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی۔

ملک خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران صحافی الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں کیوں کہ غیر تصدیق شدہ خبر سے انتشار پھیل سکتا ہے اس لیے مثبت صحافت کے فروغ کے لیے صحافی خبر کی تشہیر سے قبل اس کی تصدیق کو یقینی بنائیں۔
Load Next Story