اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کیلئے ریڈ نوٹس جاری

اسحاق ڈار علاج کی غرض سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔


ویب ڈیسک July 21, 2018
اسحاق ڈار علاج کی غرض سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان واپس لانے کے لیے ریڈ نوٹس جاری کردیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار پر نیب میں آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا مقدمہ زیر سماعت ہے لیکن متعدد بار بلانے کے باوجود وہ پیش نہ ہوئے جس پر چیرمین نیب نے انہیں انٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے وطن واپس لانے کی منظوری دی تھی اور اس کے لیے وزارت داخلہ کے ذریعے ایف آئی اے کو ریڈنوٹس جاری کرنے کی درخواست کی تھی جس کے لیے اب ریڈ نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی اسحاق ڈار کو متعدد بار طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے جس پر ان کی سینیٹ رکنیت معطل کردی گئی تھی جب کہ اسحاق ڈار کی واپسی کے لیے تمام اداروں کو وزارت داخلہ کی مدد کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

واضح رہے اسحاق ڈار علاج کے غرض سے برطانیہ میں مقیم ہیں جس کے باعث سینیٹ الیکشن میں امیدوار ہونے کے باوجود پاکستان نہیں آسکے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔