آئی پی ایل قسمت نے کوہلی کو دھوکا دے دیا 99پررن آؤٹ
رائل چیلنجرزبنگلور نے دلچسپ مقابلے کے بعد دہلی ڈیرڈیولزکو4رنز سے شکست دیدی۔
آئی پی ایل میں قسمت نے کوہلی کو دھوکا دے دیا اور وہ 99پررن آؤٹ ہو گئے۔
البتہ ان کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور نے دلچسپ مقابلے کے بعد دہلی ڈیرڈیولزکو4رنز سے شکست دے دی، فتح کیلیے 184 کا تعاقب کرنے والی میزبان ٹیم 7وکٹ پر 179رنز ہی جوڑ پائی، جے دیو انکت نے 5 وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور نے مقررہ 20 اوورز میں4 وکٹ پر 183رنز اسکور بورڈ پر سجائے۔
ویرت کوہلی 99 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگز 10چوکوں اور 4 چھکوں سے مزین رہی، انھیں اختتامی 6 گیندوں پر سنچری کی تکمیل کیلیے 24رنز درکار تھے، کوہلی نے اپنی طرف سے بھرپور کوشش کی لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا، ابتدائی پانچ گیندوں پر 22رنز بٹورنے کے باوجود وہ تھری فیگر اننگز اپنے نام نہیں کرپائے اور 99 پر رن آؤٹ ہوگئے۔
اوپنر کرس گیل 4رنز سے آگے نہیں بڑھ پائے، آسٹریلوی کرکٹر مارک ہینری کوئس نے 26 رنز بنانے کیلیے 22 گیندوں کا سامنا کیا، جنوبی افریقی کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز نے آؤٹ ہوئے بغیر32 رنز بنائے، انھوں نے 17 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2 چوکے اور اتنے ہی چھکے جڑے، عرفان پٹھان ، سدھارتھ کول اور شہباز ندیم نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔
دہلی کی ٹیم بھرپور مقابلہ کرنے کے باوجود7وکٹ پر 179رنز بنا پائی، جے وردنے 19 اور سہواگ18 رنز تک محدود رہے، ڈیوڈ وارنر 4 رنز بناکر میدان بدر ہوئے، انمکڈ چند41 اور بین روہریر32 نے ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کیے رکھا، ان دونوں کے پویلین واپس لوٹنے کے بعد عرفان پٹھان اور مورن مورکل نے ہمت دکھائی، مورکل 10 گیندوں پر 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ عرفان 23 پر ناٹ آؤٹ رہے،جے دیو انکت نے 25 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں۔