اوگرا کا آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

خلاف ورزی کی مرتکب کمپنیوں کے لائسنس منسوخ اوربھاری جرمانہ عائد کیا جائیگا

خلاف ورزی کی مرتکب کمپنیوں کے لائسنس منسوخ اوربھاری جرمانہ عائد کیا جائیگا. فوٹو کریٹیو کامنز

اوگرا نے مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ، ناقص اور غیر معیاری پٹرول و ڈیزل کی سپلائی پر تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔


اس ضمن میں اوگرا کی انسپکشن ٹیموں نے پتہ چلایا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی 15روزہ قیمتوں کے تعین سے ذخیرہ اندوزی اور زائد نرخ وصولی کا رحجان بڑھ گیا ہے جس کا سخت نوٹس لیا گیا ہے ،اوگرا خلاف ورزی کی مرتکب آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے لائسنس منسوخ اور بھاری جرمانہ عائد کرے گا، قواعد کے مطابق پٹرول پمپ مالکان مقررہ قیمت سے زائد قیمت وصول نہیں کرسکتے۔

صارفین مقررہ قیمت سے زائد قیمت مت ادا کریں ،پٹرولیم ڈیلرزدرست مقدار،کوالٹی اور قیمت پر عمل کرنے کے پابند ہیں،اوگرا کے حکام کے مطابق زائد نرخ وصولی، کم فلنگ اور غیر معیاری پٹرول وڈیزل کی فروخت پر کارروائی اصل ذمے داری صوبائی حکومتوں اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرز کی ہے تاہم ان اداروں کی جانب سے پٹرولیم ڈیلرز کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر اوگرا نے صارفین کے مفاد کے پیش نظر ازخود کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔
Load Next Story