ہندوئوں کاتحفظ حکومت کی ذمے داری ہے جاوید ہاشمی

ڈرون حملوں کے خلاف23 ستمبرکووزیرستان کارخ کریں گے،دعوت افطار میں اظہارخیال

ڈرون حملوں کے خلاف23 ستمبرکووزیرستان کارخ کریں گے،دعوت افطار میں اظہارخیال۔ فوٹو ایکسپریس

لاہور:
تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم نے سیاست کونیارخ دینے کی کوشش کی ہے پارٹی کے چیف عمران خان ہراجلاس میں یہ بات برملاکہتے ہیں کہ ان سے اثاثوں کے بارے میں پوچھاجائے اور اگر ایسا نہیں کرسکتے تو اجلاس میں نہ آئیں۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوارکو گولڈن ٹائون میں ان کے اعزاز میں دی جانے والی دعوت افطار میں کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عارف علوی، عمران اسماعیل، سیدحفیظ الدین، سبحان علی ساحل، جمال صدیقی، دوا خان صابر، لیاقت شاہی و دیگربھی موجود تھے،انھوں نے کہاکہ عمران خان وہ واحد سیاست دان ہیں جو ملک کی تقدیربدل سکتے ہیں اس لیے میں بستر مرگ سے اٹھ کر ان کا ساتھ دینے آیاہوں، عمران خان نے پہلے اپنا احتساب کیا۔

بعد ازاں ساتھیوں کا احتساب ہوا اور اب انھوں نے سب کا احتساب کا نعرہ لگایا ہے انھوں نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال پر الزام لگانے والوں نے آج تک پارٹی فنڈ کا کوئی حساب نہیں دیا یہ کون سی جمہوریت ہے، الزامات سے قبل وہ پارٹی فنڈز کا جواب دیں،ہندوئوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے تاہم حکومت اس میں ناکام رہی ہے تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اور تبدیلی اس ملک کا مقدر ہے، مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ڈرون حملوں کے خلاف 23 ستمبر کو ہم وزیرستان کا رخ کریں گے،تحریک انصاف کے سونامی کو کوئی نہیں روک سکتا ۔

Recommended Stories

Load Next Story