ناکام جلسوں نے پی ٹی آئی کا حشر نشر کردیا بختاور بھٹو زرداری

جلسوں کی ناکامی کا جواز برسات بتایا جائے یا گرمی لیکن حقائق کچھ اور ہیں، رہنما پیپلز پارٹی

جلسوں کی ناکامی کا جواز برسات بتایا جائے یا گرمی لیکن حقائق کچھ اور ہیں، رہنما پیپلز پارٹی ۔ فوٹو : فائل

سابق صدرآصف زرداری کی صاحبزادی اور پیپلز پارٹی کی رہنما بختاور بھٹو نے پی ٹی آئی کے جلسوں کا ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا تو حشر نشر ہو گیا۔

بختاور بھٹو نے پی ٹی آئی کے جلسوں کا ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کیساتھ تو بہت برا ہوا ہے، ان کا تو حشر نشر ہو گیا۔ وڈیوزکو تو فوٹو شاپ نہیں کیا جا سکتا ہے، جلسوں کی ناکامی کا جواز برسات بتایا جائے یا گرمی لیکن حقائق کچھ اور ہیں، حقیقت تو یہ ہے کہ انکی مقبولیت فیس بک اور اشتہاروں تک محدود ہے۔


بختاور بھٹو نے کہا کہ جیالوں نے اپنے چیئرمن کیلئے بارش کی پرواہ کی نہ تپتے سورج کی، جیالے گرمی یا بارش میں بھی رات کو تین بجے تک اپنے چیئرمین کا انتظارکرتے رہے اور انکا شانداراستقبال کیا۔

 
Load Next Story