عمران خان نے اپنی ہی جماعت کے امیدوار کوتھپڑ جڑ دیا

عمران خان نے شاہد خٹک کو پیچھے دھکیلنے کیلیے ہاتھ گھمایا جو ان کے چہرے پر جا لگا۔


عمران خان نے شاہد خٹک کو پیچھے دھکیلنے کیلیے ہاتھ گھمایا جو ان کے چہرے پر جا لگا۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی ہی جماعت کے قومی اسمبلی کے امیدوار شاہد خٹک کوتھپڑ جڑ دیا۔

کرک جلسے میں عمران خان جلسہ گاہ پہنچے تو اسٹیج پر چڑھنے کیلیے سیڑھیوں کی جانب بڑھے، سیڑھیوں سے اسٹیج کی جانب جاتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار شاہد خٹک نے عمران خان سے آگے آنے کی کوشش کی تو عمران خان نے رک کر پیچھے دیکھا اور پھر شاہد خٹک کو پیچھے دھکیلنے کیلیے ہاتھ گھمایا جو ان کے چہرے پر جا لگا جس کے بعد شاہد خٹک چند لمحے عمران خان کو دیکھتے رہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔