بعض مسائل کے باوجود ن لیگ کا لاہور میں گراف بہتر

نئے امیدوار متعارف والے علاقوں میں مشکلات کاسامنا،8 سیٹیں لے سکتی ہے


Shahbaz Anwer Khan July 22, 2018
نئے امیدوار متعار ف والے علاقوں میں مشکلات کاسامنا،8 سیٹیں لے سکتی ہے۔ فوٹو: رائٹرز

مختلف نوع کی رکاوٹوں، عوامی اعتراضات اور ناقابل رشک کارکردگی کے باوجود لاہور میں نواز لیگ کو آج بھی برتری حاصل ہے۔

یہ حقیقت ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتنے کے دعوے کرنیوالی ن لیگ کے امیدواروں کو انتخابی مہم کے دوران لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی ، تعلیم اور صحت کے مسائل سے متعلقہ سوالات نے پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے۔

اگرچہ ن لیگ کی گرفت کمزور پڑ گئی ہے لیکن اس کے باوجود یہ توقع کی جارہی ہے کہ لاہور کی 14 قومی نشستوں میں سے کم از کم 8 سے 10نشستیں اسے ضرور مل جائیں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔