میڈرڈ ماسٹرز شکست سرینا ولیمز کو چھو کر گزر گئی
امریکی اسٹار نے میڈینا گوریجس کوہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، شراپووا نے کنیپی کوزیرکیا،سارااور...
میڈرڈ ماسٹرز ٹینس میں شکست ورلڈ نمبرون سرینا ولیمز کو چھو کر گذر گئی۔
امریکی اسٹار نے خطرہ ٹال کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، کوارٹر فائنل میں اسپین کی انابیل میڈینا گوریجس نے ہار سے قبل سرینا کے چھکے چھڑا دیے، روسی پلیئر شراپووا نے اسٹونیا کی کائیا کنیپی کو پچھاڑ کر فائنل فور میں رسائی حاصل کی،اٹلی کی سارا ایرانی اور سربیئن اینا ایوانووک نے بھی راؤنڈ 8 مرحلہ عبور کرلیا، دوسرے مرحلے میں تھرڈ سیڈ ایکٹرینا ماکارووا اور جرمنی کی 6 سیڈ اینجلیک کیربر کا قصہ تمام ہوگیا۔
مینز سنگلز میں اسپین کے رافیل نڈال ہموطن فیرر کو مات دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق میڈرڈ ماسٹرز میں ویمنز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، سرینا ولیمز کو فائنل میں جانے کے لیے سارا ایرانی سے ٹکرانا پڑیگا جبکہ ماریا کا سامنا ایناایوانووک سے ہوگا،کوارٹر فائنلز میں ورلڈ نمبرون امریکا کی سرینا ولیمز کو اسپین کی وائلڈ کارڈ انٹری پلیئر انابیل میڈیناگوریجس سے سخت مزاحمت کا سامنا رہا، سرینا نے اگرچہ پہلا سیٹ 6-3 سے اپنے نام کیا لیکن دوسرے میں حریف نے انھیں ایک بھی گیم جیتنے کا موقع نہیں دیا اور 6-0 سے آؤٹ کلاس کرکے مقابلہ برابری کی سطح پر لے آئیں۔
سرینا ایونٹ میں پہلی مرتبہ کوئی سیٹ ہاریں لیکن انھوں نے اپنے تمامتر تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے 7-5 سے کامیابی کی بدولت اپ سیٹ کا خطرہ ٹال دیا، میچ کے بعد سرینا نے اعتراف کیا کہ انھیں گوریجس پر قابو پانے کیلیے خاصی تگ ودو کرنا پڑی، انھوں نے کہا کہ دوسرے سیٹ میں حریف نے مجھے مکمل بے بس کیے رکھا، میرے قدم درست طور پر نہیں اٹھ رہے تھے اور مجھے کورٹس میں دائیں بائیں جانے میں خاصی مشکل پیش آرہی تھی، روسی ساحرہ ماریا شراپووا نے ورلڈ نمبر51 کائیا کنیپی کیخلاف 6-2،6-4 سے فتح کی بدولت سیمی فائنل کا ٹکٹ پایا۔
انھیں سروس کرنے میں کمال حاصل رہا اور تمام میچز میں بریک پوائنٹ بچائے ، کنیپی نے دوسرے سیٹ میں کچھ مزاحمت کی لیکن فرنچ اوپن چیمپئن شراپووا نے ان کی سروس بریک کرتے ہوئے 3-3 اسکور کردیا اور پھر 6-4 سے فتح کی بدولت پیشقدمی جاری رکھی، اٹلی کی سارا ایرانی نے روسی حریف ایکٹرینا ماکارووا کو 6-4،6-3 سے مات دے دی، راؤنڈ 8 کے آخری مقابلے میں سربیا کی ایناایوانووک نے جرمن حریف 6 سیڈ اینجلیک کیربر کو 6-3،6-1 سے ہرادیا۔مینز کوارٹر فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال نے ہموطن ڈیوڈ فیرر کو 4-6،7-6 اور 6-0 سے زیر کرلیا۔
مینز ڈبلزمیں بھارت کے روہن بوپنا اور مہیش بھوپاتی کو فرنچ پلیئر جیریمی شارڈے اور پولینڈ کے لوکاس کوبوٹ نے اسٹریٹ سیٹ میں 6-2،6-4 سے شکست دی، برازیل کے برونو سواریس اور ان کے آسٹرین جوڑی دار الیگزینڈر پیا نے سوئیڈن کے روبرٹ لنزسیٹ اور کینیڈا کے ڈینئیل نیسٹور کو 6-4،6-2 سے قابو کرلیا۔