فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ نے ریلیز کے پہلے ہی روز ریکارڈ قائم کردیا

’’طیفا ان ٹربل‘‘نے پچھلی تمام فلموں کا ریکارڈ توڑتے ہوئے تاریخ رقم کی ہے، علی ظفر


ویب ڈیسک July 22, 2018
فلم’’طیفا ان ٹربل‘‘ اپنے معیار کے اعتبار سے کسی بھی بین الاقوامی فلم سے کم نہیں۔ فوٹوفائل

علی ظفر اور مایا علی کی فلم ''طیفا ان ٹربل''نے ریلیز کے پہلے روز کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ماہرہ خان کی ''سات دن محبت ان'' کو پیچھے چھوڑدیا۔

نامورگلوکارواداکار علی ظفرکی پہلی پاکستانی فلم ''طیفا ان ٹربل''20 جولائی کو پاکستان سمیت 24 ممالک میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ علی ظفر کے ساتھ یہ مایاعلی کی بھی ڈیبیو فلم ہے، فلم میں مایا علی ہمیشہ کی طرح خوبصورت نظرآئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مجھے خدا اور اس کے انصاف پر مکمل یقین ہے



ریلیز سے قبل فلم کی بھرپورانداز میں تشہیر کی گئی تھی جس کے باعث امید تھی کہ فلم اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی لیکن توقع کے برعکس فلم نے ریلیز کے پہلے روز 2کروڑ 25 لاکھ کاشاندار بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

یہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی ماہرہ خان کی فلم''سات دن محبت ان''اورمعمر رانا کی''آزادی''کے پہلے دن سے بھی زیادہ بزنس ہے۔ ان دونوں فلموں نے پہلے روز ایک کروڑ 5 لاکھ کمائے تھے۔ اس طرح ''طیفا ان ٹربل'' نے عید پر ریلیز ہونے والی تمام فلموں کو پیچھے چھوڑدیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عید پرریلیزہونے والی فلموں کا بزنس



''طیفا ان ٹربل''پاکستان کے شہر لاہور کے ایک لڑکے طیفے کے گرد گھومتی ہے جسے پولینڈ میں رہنےوالی لڑکی مایا علی کو اغوا کرنے کا ذمہ سونپا جاتاہے، فلم میں طیفے کا کردارعلی ظفر نے اداکیا ہے۔ فلم کی موسیقی پہلے ہی مقبول ہوچکی ہے، جب کہ فلم اپنے معیار کے اعتبار سے کسی بھی بین الاقوامی فلم سے کم نہیں تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کترینہ کیف اور مایا علی میں سے کون بہترین اداکارہ؟

علی ظفر نے ٹوئٹر پر اپنے چاہنے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ''آج طیفا ان ٹربل'' نے پاکستان میں ریلیز ہونے والی پچھلی تمام فلموں کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 2 کروڑ25 لاکھ کا بزنس کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ اس سے قبل کسی بھی پاکستانی فلم نے ریلیز کے پہلے روز اتنا زیادہ بزنس نہیں کیا، جب کہ یہ فلم عید پر بھی ریلیز نہیں ہوئی۔'' ٹوئٹ کے آخر میں علی ظفر نے خدا کا شکر اداکرتے ہوئے کہا ''بے شک، وہ برحق ہے۔''

واضح رہے کہ احسن رحیم کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم''طیفا ان ٹربل''میں علی ظفر اور مایا علی کے علاوہ جاوید شیخ، فیصل قریشی، محمود اسلم اورنیر اعجاز نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں