اسنوکر ایونٹسآصف4 رکنی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے

محدود مالی وسائل کے باعث اسکواڈکوچ کے بغیر مقابلوں میں شریک ہوگا


Sports Reporter May 11, 2013
محدود مالی وسائل کے باعث اسکواڈکوچ کے بغیر مقابلوں میں شریک ہوگا۔ فوٹو: فائل

عالمی چیمپئن محمد آصف24مئی سے شروع ہونے والی پہلی ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ اوردوسرے6 ریڈ ایونٹ میں 4 رکنی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

قطر کے شہردوحا میں 30 مئی تک جاری رہنے والے ان دونوں ایونٹس کے لیے قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں قومی چیمپئن حمزہ اکبر،سابق ایشین نمبر2محمد سجاد اورجونیئر ایشین چیمپئن شپ کے فائنلسٹ محمد ماجد علی بھی شامل ہیں،اس کا فیصلہ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔



جو فیڈریشن کے سربراہ کی زیر صدارت کراچی کلب انیکسی میں ہوا،عالمگیر شیخ کے مطابق چیمپئن شپ میں بھارت سمیت20 سے زائد ایشیائی ممالک شرکت کر رہے ہیں، محدود مالی وسائل کے باعث قومی ٹیم کوچ کے بغیر مقابلوں میں شرکت کرے گی، انھوں نے کہا کہ ایشین کنفیڈریشن آف بلیئرڈ اینڈ اسنوکر کے جنرل سیکریٹری اورقطر اسنوکر اکیڈمی کے چیئرمین مبارک الاخیارن نے فیڈریشن کی خصوصی درخواست قبول کرتے ہوئے ایونٹس سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کو اکیڈمی میں ٹریننگ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قومی ٹیم15 مئی کو قطر روانہ ہو کر چیمپئن شپ سے قبل انگلینڈ کے کوچز کی زیر نگرانی تربیت حاصل کرے گی،ایک سوال پرعالمگیر شیخ نے کہا کہ دوسری ایشین اسنوکر ٹیم چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کو ملنے کا قوی امکان ہے، ہم نے اس حوالے سے اپنی پیشکش جمع کر ادی،ایشین فیڈریشن جولائی میں ہونے والے اپنے جنرل باڈی اجلاس میں حتمی فیصلہ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں