بیرون ملک سے 16 کروڑ ڈالر کے پرانے کپڑے بھی منگوائے گئے
پرانے کپڑوں کی درآمدی مالیت میں 11.46 فیصد اور حجم میں 14.65 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ملک میں گزشتہ مالی سال پرانے درآمدی کپڑوں کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
پی بی ایس کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2017-18 میں 16 کروڑ 14 لاکھ 82ہزار ڈالر کے 4لاکھ 42ہزار 825 میٹرک ٹن پرانے کپڑے درآمد کیے گئے جبکہ مالی سال 2016-17 میں بیرون ملک سے 14 کروڑ 48 لاکھ 81 ہزار ڈالر کے3 لاکھ86 ہزار247 میٹرک ٹن پرانے کپڑے منگوائے گئے تھے، اس طرح پرانے کپڑوں کی درآمدی مالیت میں 11.46 فیصد اور حجم میں 14.65 فیصد کا اضافہ ہوا۔