چھالیہ کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری

کسٹمزکا خفیہ اطلاع پرگودام پرچھاپہ،20ٹن چھالیہ کی ایک اورکھیپ پکڑلی

کسٹمزکا خفیہ اطلاع پرگودام پرچھاپہ،20ٹن چھالیہ کی ایک اورکھیپ پکڑلی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کسٹمزکی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے 20 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ پکڑ کرمقدمہ درج کرلیا۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹمز اے ایس او محمد فیصل نے موصول ہونے والے ایک خفیہ اطلاع پر جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب سٹی کورٹ کے عقب میں واقع ایک دکان کے ساتھ گودام پر چھاپہ مارا جہاں کمروں اور چھت پر اسمگل شدہ چھالیہ کے سینکڑوں بورے برآمد ہوئے۔ کسٹمز حکام نے ضابطے کی تمام کارروائی کرتے ہوئے برآمد شدہ20 ٹن چھالیہ کو فوری ضبط کرلیا اور ملزمان کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔


کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ بازیاب شدہ چھالیہ کوئٹہ سے کراچی منظم انداز میں منتقل کی گئی تھی جسے تھوک وخوردہ مارکیٹوں میں فروخت کیا جانا تھا۔ رابطہ کرنے پر ڈپٹی کلکٹرکسٹمز محمد فیصل نے بتایا کہ کسٹمز اے ایس او شہر بھر میں اسمگل شدہ چھالیہ کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھے ہوئے ہے اور اب تک کسٹمز اے ایس او نے اپنے خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے مختلف گوداموں، کوئٹہ سے آنے والی بسوں اور کراچی میں مختلف گوداموں میں ترسیل کے دوران اسمگل شدہ چھالیہ کی ایک بڑی مقدار پکڑنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

 
Load Next Story