شہر کا مطلع 3 دن تک جزوی ابرآلود اور معتدل رہے گا محکمہ موسمیات

درجہ حرارت34ڈگری رہا،صبح ہوامیں نمی 72 فیصداوردن بھر64فیصدرہی،سمندری ہوا 30 کلو میٹرفی گھنٹہ چلی


Staff Reporter July 22, 2018
درجہ حرارت34ڈگری رہا،صبح ہوامیں نمی 72 فیصداوردن بھر64فیصدرہی،سمندری ہوا 30 کلو میٹرفی گھنٹہ چلی۔ فوٹو: آئی این پی

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع اگلے 3 دن تک جزوی طورپر ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے شہر کا مطلع جذوی اور مکمل طورپر ابر آلود ہے جبکہ اگلے تین روز کے دوران موسم معتدل رہے گا ، ہفتے کو شہر کا زیادہ زیادہ درجہ حرارت 34ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 28.5ڈگری ریکارڈ ہوا ،ہوا میں نمی کاتناسب صبح کے وقت 72فیصد بعدازاں دن بھر 64 فیصد رہا ،سمندر کی سمت سے چلنے والی جنوب مغربی سمت ہواؤں کی رفتار 30کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (اتوار)کو شہر کا موسم متعدل رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں