بھارت کا دریائے جہلم پرایک اوربجلی گھربنانے کامنصوبہ

105میگاواٹ کاگنتومولا ہائیڈرو پراجیکٹ،اوڑی ٹوپن منصوبے کے نزدیک بنایاجارہا ہے

105میگاواٹ کاگنتومولا ہائیڈرو پراجیکٹ،اوڑی ٹوپن منصوبے کے نزدیک بنایاجارہا ہے

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی ایک اور خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے جہلم پربجلی گھرکانیا منصوبہ شروع کردیا ہے۔رپورٹ کے مطا بق 105 میگاواٹ کاگنتومولا ہائیڈرو پراجیکٹ،اوڑی ٹوپن بجلی منصوبے کے نزدیک تعمیر کیا جارہا ہے،جس کاٹینڈر 5مارچ کوجاری کیا گیا۔


پاکستان کا موقف ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے مطابق بھارت مشرقی دریاؤں پر ایسامنصوبہ شروع نہیں کر سکتا جس سے دریا کے بہاؤ میں کمی آئے یا ماحول کے مسائل پیدا ہوں۔ماہرین کے مطابق منصوبے پر اعتراضات مسترد ہونے کے بعد پاکستان کو عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرنا ہوگا۔انڈس واٹر کمیشن کے ذرائع کے مطابق اس سے پہلے پاکستان نے اوڑی ٹوپن بجلی منصوبے پر اعتراضات واپس لے لیے تھے جس سے کشن گنگاڈیم پر موقف کمزور ہو گیا۔
Load Next Story