راولپنڈی این اے 56 میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم 5 افراد زخمی

دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے انتخابی دفاتر پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑکی۔


ویب ڈیسک May 11, 2013
این اے 56 پر پاکستان مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مدمقابل ہیں۔ فوٹو: فائل

این اے 56 میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم ميں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے عمران اصغر کے مطابق دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے انتخابی دفاتر پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑکی، دونوں جماعتوں کے مشتعل کارکنوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی اور ڈنڈوں اور بلوں کا آزادانہ استعمال کیا جس سے 5 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے بے نظیر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تصادم کے بعد حالات کو مزید بگڑنے سے بچانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ این اے 56 پر پاکستان مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مدمقابل ہیں جن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |