نوجوانوں کا ووٹ نہایت اہم ہوگا برطانوی تجزیہ کار

عام انتخابات کو تاریخ ساز قرار دیا جا رہا ہے اور اس کی کئی وجوہات ہیں،شہریوں کا ردعمل

عام انتخابات کو تاریخ ساز قرار دیا جا رہا ہے اور اس کی کئی وجوہات ہیں،شہریوں کا ردعمل. فوٹو: فائل

آج ہونے والے عام انتخابات کو تاریخ ساز قرار دیا جا رہا ہے اور اس کی کئی وجوہات ہیں، پہلی بار جمہوری حکومت نے5 سال اقتدار میں پورے کیے اور دوسرا یہ کہ کْل آبادی میں سے 60 فیصد نوجوان ایسے ہیں جو پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان کا ووٹ نہایت اہم ہو گا، پاکستانی تاریخ کے سب سے زیادہ پرتشدد انتخابات جہاں عوام کیلیے خوف کا باعث ہیں وہاں ان کے جمہوری عمل پر یقین کی بھی عکاسی کرتے ہیں، برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد شہریوں میں اس حوالے سے ملا جلا ردِ عمل ہے، گزشتہ 22 سال سے مقیم ناصر رانجھا نے کہا بم دھماکوں کے باوجود اپنے ووٹ کا بنیادی حق استعمال کر رہے ہیں۔




طاہر حبیب کا کہنا ہے کہ صرف معاشی اصلاحات سے ہی ہم نوکریوں کے مواقع پیدا کرسکتے ہیں، زندگی کا معیار بہتراور تعلیم کو فروغ دے سکتے ہیں اور غربت کو ختم کر کے طالبان کو شکست دے سکتے ہیں، اکبر نے کہا کہ اگر موقع ملے تو وہ اعتدال پسند سیاستدان کو ووٹ دیں گے۔
Load Next Story