مختلف اضلاع میں کابینہ اجلاس غیر آئینی ہیں امتیاز شیخ

عید کے حکومت میں رہنے یا اتحاد سے الگ ہونے کا فیصلہ کریں گے، صحافیوں سے گفتگو


Staff Reporter August 13, 2012
عید کے حکومت میں رہنے یا اتحاد سے الگ ہونے کا فیصلہ کریں گے، صحافیوں سے گفتگو, فوٹو فائل

KARACHI: مسلم لیگ (فنکشنل) سندھ کے سیکریٹری جنرل اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس غیر آئینی ہیں، ہمیں ان اجلاسوں پر شدید تحفظات ہیں، عید کے بعد پارٹی فیصلہ کرے گی کہ حکومت میں رہنا ہے یا اتحاد سے الگ ہونا ہے، الیکشن سے قبل ہی بڑے پیمانے پر دھاندلی کا آغاز شروع ہو چکا ہے۔

یہ بات انھوں نے اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں، صحافیوں اور معززین کے اعزاز میں دی گئی افطار ڈنر کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ امتیاز شیخ کے افطار ڈنر میں پیر صبغت اﷲ شاہ پیر صاحب پگارا، پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ مخدوم امین فہیم، عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید، صوبائی وزراء آغا سراج درانی، شرجیل انعام میمن، امیر نواب خان، معروف قانونداں مجیب پیرزادہ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ موجودہ اتحاد کو چلانا ہے یا نہیں اس حوالے سے پیر پگارا کا پہلے سے ہی کہنا ہے کہ اس کا فیصلہ صدر زرداری نے کرنا ہے، موجودہ حکومت نے بڑے پیمانے پر دھاندلی شروع کی ہے اور پولنگ اسکیم تبدیل کر کے مسلم لیگ فنکشنل کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ مستقبل میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ فنکشنل، عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے مشترکہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے کے سوال کے جواب میں کہا کہ سیاست میں کبھی کسی کیلیے دروازے بند نہیں کیے جاتے ہیں پیر صاحب پگارا کے متوقع دورہ پنجاب کے حوالے سے کہا کہ دورے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں