انتخابی مہم کے دوران 110سے زائد افراد ہلاک ہوئے

دہشتگردی کے واقعات میں 300 سے زیادہ زخمی،زیادہ واقعات خیبرپختونخوا میں ہوئے


Monitoring Desk/Net News May 11, 2013
دہشتگردی کے واقعات میں 300 سے زیادہ زخمی، زیادہ واقعات خیبرپختونخوا میں ہوئے۔ فوٹو: اے ایف پی

عام انتخابات کی انتخابی سرگرمیوں کے دوران ملک بھر میں دہشت گرد حملوں میں 110 سے زائد افراد ہلاک اور 300 سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔

ابتدا میں یہ حملے عوامی نیشنل پارٹی، پیپلزپارٹی ، ایم کیو ایم اور قبائلی رہنمائوں پرہوئے۔ اے این پی کے مطابق 30 مارچ سے لیکر9مئی تک پارٹی کی انتخابی مہم اور پارٹی امیدواروں پر 26 حملے ہوئے۔ 7 مئی کو ہنگوکے علاقے دوآبہ میں جے یو آئی ف کے امیدوار سید جنان کی انتخابی ریلی پر خودکش حملہ ہوا۔ اسی روز لوئر دیر میں پیپلزپارٹی کے امیدوار زمین خان کے بھائی اور سابق ضلع نائب ناظم ظاہر شاہ کی گاڑی کو دھماکے سے اڑادیا گیا جس میں 5 افراد لقمہ اجل بنے۔

7 مئی ہی کو ضلع اپر دیر میں جماعت اسلامی کے امیدوار کو نشانہ بنایا گیا۔ جس میں2 افراد جاں بحق ہوئے۔ 8 مئی کو پشاور کے علاقہ متھرا میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے انتخابی دفاتر کو نشانہ بنانیکی کوشش کی گئی۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پیس سٹڈیز کی رپورٹ کے مطابق انتخابی سرگرمیوں کے دوران تشدد کے77 واقعات پیش آئے، جن میں کم از کم 110 افراد ہلاک اور 370 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |