الیکشن میں ٹرن آئوٹ پہلے کی نسبت اچھا رہیگا مشاہد حسین

مقابلہ ن لیگ اورتحریک انصاف میں ہوگا،مخلوط حکومت بنے گی،انٹرویو،مبصر وفد سے ملا قات


Online/INP May 11, 2013
مقابلہ ن لیگ اورتحریک انصاف میں ہوگا،مخلوط حکومت بنے گی،انٹرویو،مبصر وفد سے ملا قات. فوٹو: فائل

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین مشاہد حسین سیدنے کہا ہے کہ انتخابات میں اصل مقابلہ مسلم لیگ(ن)اورتحریک انصاف کے درمیان ہوگا،نئی حکومت مخلوط طرز کی ہو گی، انتخابات میں خواتین اور نوجوانوں کا کردار اہم ہوگا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ انتخابات کاانعقاد اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے بغیرہورہاہے۔آج ٹرن آوٹ پہلے کی نسبت اچھا رہیگا۔ فوج سیکیورٹی کی فراہمی کے علاوہ کوئی مداخلت نہیں کریگی۔ مشاہد حسین نے کہاکہ دہشتگردی کو قابو کرنے کیلیے تمام سیاسی جماعتوں کو متفقہ پالیسی پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔



دریں اثنا ناروے کے مبصروفدسے ملا قات کے دوران مشاہدحسین کاکہنا تھا کہ ملک میں میڈیا اور عدالتی نظام آزاد ہے اور اپنا موثرکردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ق لیگ بھی نئی مخلوط حکومت کا حصہ ہو سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں