حنیف عباسی کے بیٹے سمیت 60 سے زائد لیگی رہنماؤں پر مقدمہ

کار سرکار میں مداخلت اور عدالت میں تھوڑ پھوڑ سمیت نعرے بازی کی دفعات شامل کی گئی ہیں

کار سرکار میں مداخلت اور عدالت میں تھوڑ پھوڑ سمیت نعرے بازی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ فوٹو: آن لائن

پولیس نے حنیف عباسی کے بیٹے سمیت 60 سے زائد (ن) لیگی رہنماؤں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور عدالت میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ سول لائنز پولیس نے کار سرکار میں مداخلت اور عدالت میں توڑ پھوڑ کرنے پر حنیف عباسی کے بیٹے حماد عباسی سمیت 60 سے زائد لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ میں کار سرکار میں مداخلت اور عدالت میں تھوڑ پھوڑ سمیت نعرے بازی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں حنیف عباسی کے بیٹے حماد عباسی، سابق ایم پی اے ضیاء اللہ شاہ، راجہ عثمان، فیضان شاہ، شوکت عباسی، عابد عباسی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سمیت 50 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حنیف عباسی کی گرفتاری پر وہاں موجود مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں نے نعرے بازی شروع کردی تھی جب کہ اس موقع پر عدالت میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔
Load Next Story