اکرام اللہ گنڈاپور کے حلقہ پی کے 99 اور حنیف عباسی کے این اے 60 میں الیکشن ملتوی

تمام سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے یکساں مواقع فراہم کئے جانے چاہیے، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک July 22, 2018
الیکشن ملتوی ہونے کا حکم نامہ جاری،فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے راولپنڈی کے حلقے این اے 60 اور خیبرپختونخوا کے 'پی کے 99' میں انتخابات ملتوی کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 پر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا پرالیکشن ملتوی کردیا ۔ ڈی آئی خان میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 99 میں تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ گنڈاپور کی خودکش حملے میں شہادت پر انتخاب ملتوی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان: خودکش حملے میں پی ٹی آئی امیدوار اکرام اللہ گنڈاپور شہید

الیکشن کمیشن نے دونوں حلقوں میں انتخابات ملتوی ہونے کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان نشستوں پر ضمنی الیکشن عام انتخابات کے بعد کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے یکساں مواقع فراہم کئے جانے چاہئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں