صوابی میں خواتین پولنگ اسٹیشنوں میں دھاندلی کا خدشہ

این جی اوز کی خدمات حاصل کرلی گئیں،سیکڑوں گاڑیاں بھی بک کرالی گئیں

این جی اوز کی خدمات حاصل کرلی گئیں،سیکڑوں گاڑیاں بھی بک کرالی گئیں

خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں امیدواروں نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے بااثر امیدوار وں نے پابندی کے باوجود ووٹروں کے لیے سیکڑوں گاڑیاں اپنے حجروں اور اپنے انتخابی دفاتر میں کھڑی کردی ہیں۔


صوابی کے حلقہ این اے بارہ پر ایک امیدوار نے خواتین پولنگ سٹیشنوں پر دھاندلی کا پروگرام بنایا اور اس کیلیے این جی اوز کی خواتین کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں۔ امیدوار نے الیکشن کمیشن کے احکامات کیخلاف سیکڑوں گاڑیاں بھی بک کرالی ہیں حلقہ سے دیگر امیدواروں نے چیف الیکشن کمیشن، ضلعی انتظامیہ ' چیف جسٹس اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ ایسی صورتحال میں امیدواروں کے مابین تصادم کا خدشہ ہے چنانچہ حالات کشیدہ ہونے سے بچانے کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔
Load Next Story