ملک بھر میں 13 ہزار پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار

وزارت داخلہ نے 21 ہزار پولنگ اسٹیشن حساس، 31 ہزار نارمل قرار دیدیے


INP May 11, 2013
کراچی:کٹی پہاڑی کے قریب حساس پولنگ اسٹیشن شپ اونرزکالج میں فوجی اہلکار داخل ہورہے ہیں۔ فوٹو: پی پی آئی

وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے ملک بھر میں 67 ہزار پولنگ اسٹیشنوں میں سے 13 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس، 21 ہزار سے زائد حساس اور 31 ہزار سے زائد نارمل قرار دیدیے۔

حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پرپولیس کی معاونت کیلیے رینجرز اور ایف سی تعینات ہوگی جبکہ فوج کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلیے الرٹ رکھا جائے گا۔ جمعے کو سرکاری اعدادو شمار کے مطابق اسلام آباد کے 550 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 18 انتہائی حساس، 12 حساس اور 520 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب کے 40 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنوں میں سے 4463 انتہائی حساس،8439 حساس اور 27176 نارمل قرار دیے گئے ہیں۔

سندھ کے 15 ہزار پولنگ اسٹیشنوں میں سے 4176 انتہائی حساس، 5436 حساس اور 5388 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے 9 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنوں میں سے 2 ہزار 128 کو انتہائی حساس، 3255 حساس اور 3651 نارمل ہیں۔ بلوچستان کے 3591 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 2635 انتہائی حساس، 625 حساس اور 331 نارمل ہیں جبکہ فاٹا کے 1354 پولنگ اسٹیشن حساس اور انتہائی حساس ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں