رانا تنویر حسین انتخابی مہم کے دوران لوگوں کے سوالات پر سیخ پا ہوگئے

مکینوں نے رانا تنویر کو اپنے مسائل سے آگاہ کرنا چاہا لیکن وہ ان پر برہم ہوگئے


ویب ڈیسک July 22, 2018
مکینوں نے رانا تنویر کو اپنے مسائل سے آگاہ کرنا چاہا لیکن وہ ان پر برہم ہوگئے . (فوٹو : فائل)

این اے 120 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا تنویرحسین انتخابی مہم کے دوران لوگوں کے سوالات پر برہم ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق این اے 120 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین انتخابی مہم کے سلسلے میں جب شرق پور کے علاقے پرانی بھینی پہنچے تو وہاں کے مکینوں نے سابق وزیر کو دیکھتے ہی سوالوں کی بوچھاڑ کردی۔

لوگوں کے پے در پے سوالات پر رانا تنویر حسین آگ بگولہ ہوگئے اور ان سے بدتمیزی کی جس پر لوگوں نے انہیں ووٹ دینے سے انکار کردیا اس پر رانا تنویر نے غیراخلاقی الفاظ استعمال کیے جب کہ رانا تنویر کے ساتھی موبائل پر فوٹیج بنانے والے ایک شخص کو بھی دھمکاتے رہے۔

لوگوں کی جانب سے سوالات اور مطالبات کی بھر مار دیکھ کر رانا تنویر حسین نے وہاں سے نکلنے میں ہی عافیت جانی اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چلے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں